ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب مسز منور جبیں قادری کی کھلی کچہری ‘عوام الناس کی شکایات سنیں اور موقع پر احکامات جاری کئے

تمام افسران اپنی توانائیاں عوام الناس کی خدمت کیلئے وقف کر دیں ‘حکومت پاکستان کو مضبوط ‘مستحکم اور خوشحال بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہے ‘ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب مسز منور جبیں قادری کی کھلی کے موقع پر گفتگو

بدھ 22 نومبر 2017 18:06

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب برائے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال مسز منور جبیں قادری کی ضلع کونسل ہال میں کھلی کچہری ‘عوام الناس کی شکایات سنیں اور موقع پر احکامات جاری کئے ۔ تفصیل کے مطابق ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب برائے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب مسز منور جبیں قادری نے گزشتہ روز ضلع کونسل ہال قصورمیں کھلی کچہری لگائی اور عوام الناس کی شکایات سنیں اور موقع پر احکامات جاری کئے ۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منصور علی خاں ‘اسسٹنٹ کمشنر قصور امتیاز احمد کھچی ‘ضلعی چیئر مین بیت المال ناصر محمود خاں ‘وائس چیئر مین مارکیٹ کمیٹی جمیل احمد خاں سمیت مختلف محکموں پولیس ‘زراعت ‘ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ‘ایجو کیشن ‘لوکل گورنمنٹ ‘سوئی گیس ‘واپڈا ‘ہیلتھ ‘ایری گیشن ‘سوشل ویلفیئر سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب مسز منور جبیں نے مختلف صوبائی و وفاقی محکموں کے بارے میں عوام الناس کی شکایات کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوام الناس کی شکایات کو فوری طور پر حل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایات کی روشنی میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے ۔

انہوں نے باالخصوص محکمہ صحت اور ایجو کیشن کے حوالے سے تمام شکایات کو فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ اسی طرح انہوں نے پولیس احکام کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تمام توانائیاں عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت اور جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنے کیلئے صرف کریں ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پاکستان کو مضبوط ‘مستحکم اور خوشحال بنانے کیلئے دن رات کوشش کر رہی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوگا۔

انہوں نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے ویژن کی بھرپور تائید کرتے ہوئے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تمام توانائیاں عوام الناس کی خدمت کیلئے وقف کردیں ۔اس کے علاوہ انہوں ڈی ایچ کیو ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور وہاں عوام الناس کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ قبل ازیںایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب مسز منور جبیں نے دربار حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں