جائیداد کے تنازع پر دیور نے بھابی کاگلہ دبا کر قتل کر دیا، مقدمہ درج

بدھ 22 نومبر 2017 20:33

قصور۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) قصور کے سرحدی گائوں بگے ہٹھاڑ میں جائیداد کے تنازع پر دیور نے بھابی کو قتل کر دیا ،تفصیلات کے مطابق38سالہ سعدیہ اور اس کے دیور نذیر کے مابین جائیداد کا جھگڑا چلا آرہا تھا ، گزشتہ رات سعدیہ گھر میں سوئی ہوئی تھی کہ نذیر نے اپنے بیٹے رضوان کے ساتھ ملکر اس کاگلہ دبا کر قتل کر دیا ، پولیس تھانہ گنڈا سنگھ قصور نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں