قصور، دھرنے والے افراد پر کسی قسم کا ریاستی جبر برداشت نہیں کریں گے،مفتی فیاض احمد

ناموس رسالت ﷺ کے قانون میں خیانت کرنے والے شخص کو اعلیٰ عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں ، قائدین و کارکنان

جمعہ 24 نومبر 2017 20:31

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) دھرنے والے افراد پر کسی قسم کا ریاستی جبر برداشت نہیں کریں گے۔ناموس رسالت ﷺ کے قانون میں خیانت کرنے والے شخص کو کسی اعلیٰ عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔پاکستان کا کوئی بھی قانون قرآن و حدیث کے مخالف نہیں بن سکتا ۔تنظیمات اہلسنت قصور۔ان خیالات کا اظہار ختم نبوت کے سلسلہ میں دھرنے پر بیٹھے تحریک لبیک ﷺ کے قائدین و کارکنان کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تنظیمات اہلسنت قصور کے رہنمائوں مفتی فیاض احمد ،مفتی ارشاد احمد ،مفتی حامد علی قادری ،مفتی حسن علی قادری ،قاری غلام حیدر ،حافظ غلام مرتضی ،مولانا لیاقت علی سمت و دیگرنے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے وزیر قانون زاہد حامد کو فی الفور بر طرف کیا جائے ور نہ ہم اپنے قائد محترم علامہ خادم حسین رضوی کے حکم پر کسی بھی قسم کے ردِ عمل کے لئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کی جانب سے ریلوے اسٹیشن قصور کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں سینکڑوںسے زائد حضور اکرم ﷺ سے پیار کرنے والے عشاقانِ مصطفی نے شرکت کی ۔مظاہرے سے خطا ب کرتے ہوئے تحریک کے علماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت ﷺ کے قانون میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کی گئی تو ہم اپنے قائد کے حکم پر کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔ ناموس رسالت ﷺ کے قانون میںناموس رسالت ﷺ کے قانون میں خیانت کرنے والے شخص کو کسی اعلیٰ عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔پاکستان کا کوئی بھی قانون قرآن و حدیث کے مخالف نہیں بن سکتا ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں