مسلم لیگ (ن )عوام کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کوشاں ہے، حاجی نعیم صفدرانصاری

ہفتہ 25 نومبر 2017 12:41

قصور۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2017ء)رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات پنجاب حاجی نعیم صفدرانصاری نے کہا ہے کہ دوران الیکشن جو اپنے صوبائی حلقہ کی عوام سے وعدے کئے تھے ان کو بتدریج پوراکیاجارہاہے اور آئندہ 15 روزکے اندر 7کروڑ سے زائد کی لاگت سے نئی8ٹربائنزلگائی جارہی ہیں جن کی باقاعدہ افتتاحی تقریبات کا شیڈول چند روزمیں جاری کردیاجائیگا۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایک تقریب میں اپنے حلقہ کی عوام اورمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں نئی ٹربائن لگائی جارہی ہیں ان میں کوٹ سلامت پورح۔ بھسرپورہ‘کوٹ پیراں‘کوٹ غلام محمد خاں‘کالج روڈ‘فیرو ز پور روڈ اور کوٹ فتح بازخاں شامل ہیں جبکہ مولوی عبدالقادر‘ سیدچراغشاہ ٹائون اور چوک شہیداں میں تین ٹربائنز کا کام مکمل ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی قصورکے عوام کے ساتھ محبت کا بین ثبوت ہے کہ انہوں نے خصوصی طورپر فنڈزکی فراہمی میں ایک بڑا احسان عظیم کیاہے ‘مسلم لیگ (ن) نے عملی طورپر جو عوام سے وعدے کئے تھے ان میں سب سے بڑا وعدہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ تھا جسے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پوراکردیاگیاہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں‘قصورپہلے بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کا قلعہ تھا اور آئندہ انتخابات میں بھی قصورمیں مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کریگی۔انہوں نے مزیدکہا کہ مسلم لیگ (ن )عوام کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں