دیہی علاقوں سے گندگی کے ڈھیروں کو اٹھایاجائیگا ،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 2 دسمبر 2017 13:00

قصور۔2دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2017ء)ڈپٹی کمشنرقصور سائرہ عمرنے کہا ہے کہ ’’خادم پنجاب دیہات پروگرام‘‘ کے تحت دیہات کی سطح پر صفائی ستھرائی اور کوڑا کرکٹ کو اٹھاکر محفوظ انداز میں تلف کرنے کا کام کا آغازکردیاگیاہے‘دیہات کی صفائی کایہ پروگرام عوامی نمائندوں اور اہل دیہہ کے تعاون سے کامیاب ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں یونین چیئرمینز‘وائس چیئرمینز‘کونسلرزصحافیوں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت دیہاتوں کی گلیوں‘بازاروں سے کوڑاکرکٹ اورگندگی کے ڈھیروں کو اٹھایاجائیگا اور اسے گائوں سے دورمنتخب جگہوں پر محفوظ اندازمیں تلف کیاجائیگا اس سلسلہ میں متعلقہ یونین کونسلوں‘ سیکرٹری حضرات ‘محکمہ بلدیات کا عملہ ‘یونین کونسلزکے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں‘کونسلرز کیساتھ باہمی ربطہ و رابطہ اوراہل دیہہ کے تعاون سے اقدامات کرینگے۔سائرہ عمرنے مزیدکہا کہ ’’خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام‘‘ سے جہاں صحت و صفائی کے معاملات بہترہونگے وہاں پر ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ اور سموگ جیسے مسئلہ کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں