ضلع قصورکو ڈیفالٹر گاڑیوں سے پاک کرنا ہے،عامرمقصودبٹ

اتوار 3 دسمبر 2017 14:41

قصور۔3دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2017ء)ایکسائز انسپکٹرقصور عامر مقصودبٹ کاچونیاں کے نواح علاقوں الہ آباد‘ کنگن پوراورتلونڈی میں ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف ٹیم کے ہمراہ گرینڈآپریشن17 گاڑیوں کے چالان کردیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق ڈائریکٹرایکسائز ریجن ڈی مسعودالحق کے حکم اور ای ٹی او قصور رانا ارشدعلی کی ہدایت پر ایکسائز انسپکٹر محمدعامرمقصودبٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈیفالٹر گاڑیوں (جنھوں نے ٹوکن جمع نہیں کروائے تھی)کے خلاف گرینڈآپریشن کیا جس میں 21گاڑیوں کو تھانہ کنگن پور اورالہ آباد میں بندکردیاگیا اور 17 گاڑیوں کے چالان کردیئے گئے ۔

عامرمقصودبٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیفالٹرگاڑیوں کے خلاف اس وقت تک آپریشن جاری رہے گا جب تک تمام گاڑیوں کے ٹوکن جمع نہ ہوجائیں ۔ہمارامقصد ضلع قصورکو ڈیفالٹر گاڑیوں سے پاک کرنا ہے اور اس مقصد کو پوراکرنے کیلئے ہم قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر حدتک جائیںگے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں