قصور، ہسپتالوں میں ہیلتھ میلے کا انعقاد کیاجارہاہے، اسسٹنٹ کمشنر

بدھ 6 دسمبر 2017 10:50

قصور۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2017ء)پنجاب کی100سے زائد ہسپتالوں میں ہیلتھ میلے کا انعقاد کیاجارہاہے تاکہ عوام کو بہترصحت کی سہولیات فراہم کی جاسکیں اورصحتمند معاشرہ پروان چڑھ سکے۔ ان خیالات کا اظہاراسسٹنٹ کمشنرکوٹرادھاکشن سیف اللہ ساجد‘ ایم ایس ڈاکٹر اخترمحمود‘ ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر فیراز رشید‘ ڈاکٹر عطاحسیب‘ڈاکٹر اسماعیل‘ڈاکٹر ذیشان‘ ڈاکٹرامان اللہ و پیرامیڈیکل سٹاف نے ہیلتھ میلہ کے انعقاد پرتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹرادھاکشن میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 36ارب روپے کی لاگت سے صوبے میں 125ہسپتالوں میں ری ویمپنگ کی ہے‘ ہسپتال میں چھ روز تک میلے کا انعقادکیاجائیگا جس میں پہلے تین دن رجسٹریشن‘ ادویات کی فراہمی وغیرہ کیلئے الگ الگ کائونٹر بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میلے میں پانچ سال سے کم عمر صحتمندبچوں کیلئے بے بی میلہ بھی لگایاجائیگا جس میں اول‘ دوئم‘ سوئم آنیوالے بچوں میں انعامات تقسیم کئے جائینگے اور(کل) جمعہ کو اسسٹنٹ کمشنرکی سربراہی میں ہیلتھ واک بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا وژن ہے کہ عوام کو فوری اورمفت علاج فراہم کیاجائے‘ میلے میں ہیپاٹائٹس‘ مہلک امراض‘ایچ آئی وی کے مفت ٹیسٹس اور ادویات بھی فراہم کی جائینگی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں