قصور،پانچ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والااشتہاری ملزم گرفتار

جمعرات 7 دسمبر 2017 19:16

قصور،پانچ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والااشتہاری ملزم گرفتار
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) پانچ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والااشتہاری ملزم گرفتار،پانچ ماہ قبل ملزم نے پانچ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایاتھا، دیگر دو ساتھی گرفتارہوکر جیل جا چکے تھی: ایس ایچ او افضل ڈوگر کی پریس کانفرنس، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد افضل ڈوگر کی زیر نگرانی محمد اکبر ایس ایس آئی نے پانچ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے اشتہاری ملزم ابرار عرف بڈھا کوپانچ ماہ بعد گجومتہ سے گرفتار کر لیا،ایس ایچ او افضل ڈوگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانچ ماہ قبل پکی حویلی کے رہائشی صابر علی انصاری نے مقدمہ درج کروایا تھا کہ 12جولائی کو دن دس بجے سائل کی پانچ سالہ بیٹی نزدیکی دوکان سے سودا سلف لینے کیلئے گئی ہوئی تھی کہ ملزمان راستے میں قریبی کھیت میں اپنی بھیڑ بکریاں چرا رہے تھے ملزمان سائل کی بیٹی کو زبردستی اٹھا کر فصل چری میں لے گیا اور ملزم ابرار عرف بڈھا نے وقاص اور اکبر کو چری کے باہر کھڑا کرکے زیادتی شروع کر دی، بچی کی چیخ و پکار سن کر اہل دہیہ موقع پر پہنچ گئے تو ملزمان بچی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے، جس پر پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے ملزمان وقاص اور اکبرکو گرفتارکرکے جیل بھیج دیا گیا تھا جبکہ مرکزی ملزم ابرار عرف بڈھا فرار ہو گیا تھا، جسے بعد میں اشتہاری قرار دیا گیا،جس کی گرفتای کیلئے گزشتہ پانچ ماہ سے متعدد مقامات پر چھاپے مارے جا چکے ہیں، گزشتہ روز پولیس تھانہ مصطفی آباد نے خفیہ اطلاع پر گجومتہ لاہور میں چھاپہ مار کر اشتہاری ملزم ابرار عرف بڈھا کوگرفتار کر لیا ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں