قصور،پولیس و حساس اداروں کا مشترکہ طور پرتھانہ گنڈاسنگھ والا کے علاقوں بارڈر ایریاسے ملحقہ دیہات میں سرچ آپریشن

پوچھ گچھ اور بائیو میٹرک ویری فیکیشن کے دوران 3اشتہاری مجرمان اور7مشکوک افراد کو ناجائز اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے

جمعرات 7 دسمبر 2017 21:03

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) ڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمد کی خصوصی ہدایات پرنیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس نے حساس اداروں کے ساتھ مشترکہ طور پرتھانہ گنڈاسنگھ والا کے علاقوں بارڈر ایریاسے ملحقہ دیہات میں سرچ آپریشن کیے ۔200سے زائد افراد سے پوچھ گچھ اور بائیو میٹرک ویری فیکیشن کی گئی جبکہ 3اشتہاری مجرمان اور7مشکوک افراد کو ناجائز اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سٹی افتخار احمد کی زیر نگرانی نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ گنڈاسنگھ والا کے مختلف دیہات ساندہ،بھیڈیاں اور بارڈایریا سے ملحقہ دیہات میں انفارمیشن بیسڈ سر چ آپریشن کیے گئے جس میں سٹی سرکل کے 5ایس ایچ اوز،تھانوں کی نفری ،ایلیٹ فورس،سی آئی اے سٹاف،لیڈی سٹاف اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر سرچ آپریشن میں حصہ لیا،سرچ آپریشن کیلئے دو پارٹیاں انر کارڈن اور اوٹر کارڈن تشکیل دی گئیں۔

(جاری ہے)

68 کے قریب گھروں کو چیک کیا گیا200 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ اور بائیو میٹرک ویری فیکیشن کی گئی جبکہ3اشتہاری اور 7مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا جن کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ،تھانہ گنڈاسنگھ والا پولیس نے ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمد نے کہا شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اس سلسلہ میںمشکوک اور جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کو یقینی بنانے کیلئے انفارمیشن بیسڈ سرچ آپریشن کیے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں