تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی حکو مت کی اولین ترجیحات ہیں۔ رانا سکند حیات خاں

جمعہ 8 دسمبر 2017 12:25

قصور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) چیئر مین ضلع کونسل قصور رانا سکند حیات خاں نے کہا ہے کہ صحت وصفائی کے حوالے سے ضلع بھر میں نمایاں تبدیلیاں آ چکی ہیں بیسک ہیلتھ یونٹس کی اپ گریڈیشن کرکے عوام کو گھر کی دہلیز پر بنیادی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے آفس میںمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی دیہی پروگرام سہولیات کی وجہ سے دور افتادہ علاقوں میں صفائی ستھرائی مقامی چیئرمین کی معاونت سے کروائی جا رہی ہے وہ علاقے جہاں پر کبھی صفائی نہیں کروائی گئی وہاں پر بھی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کروائی جا رہی ہے بیسک ہیلتھ یونٹ جو کہ مکمل طورپر غیر فعال ہو چکے تھے ان کی مسلسل مانیٹرنگ کرکے اس حد تک فعال کردیا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں مریضوں کا لوڈ انتہائی کم ہو گیا ہے تمام تر افسران کو ہدایات دی گئی ہیں کہ اپنے دفاتر کو چھوڑ کر فیلڈ میں لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے نکلیں تاکہ غریب آدمی حکومت کے خرچہ پر صحت و ستھرائی کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہا کہ صفائی اور صحت آپس میں جڑے ہوئے ہیں جب تک صاف ستھرا ماحول یقینی نہیں بنایا جا تا صحت کے مسائل جوں کے توں رہیں گے لیکن صاف دیہات پروگرام کے تحت تمام دیہاتوں کو مستقل بنیادوں پر گندگی سے پاک کیا جا رہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں