دیہی علاقوں کی صفائی کا منصوبہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے ویژن کا عکاس ہے ‘صوبائی سیکرٹری معدنیات ڈاکٹر ارشد محمود

منتخب عوامی نمائندے خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ‘حکومت یونین کونسلز کو صفائی ستھرائی کیلئے فنڈز اور مشینری فراہم کریگی ‘دیہاتوں میں جاری اس منصوبہ کو 20دسمبر تک مکمل کیا جائیگا‘جنوری میں پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گا‘صوبائی سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنر کی یونین کونسلز نظام پورہ اور شیخ عماد کہنہ کے دورہ کے موقع پر گفتگو

جمعہ 8 دسمبر 2017 16:51

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2017ء) صوبائی سیکرٹری معدنیات ڈاکٹر ارشد محمود نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں کی صفائی کا منصوبہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے ویژن کا عکاس ہے ‘منتخب عوامی نمائندے خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ‘حکومت یونین کونسلز کو صفائی ستھرائی کیلئے فنڈز اور مشینری فراہم کریگی جس سے دیہی علاقوں کے مسائل کا ازالہ ممکن ہو سکے گا ‘دیہاتوں میں پڑے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر اٹھانے کیلئے اس منصوبہ کو 20دسمبر تک مکمل کیا جائیگا‘جنوری میں پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر کے ہمراہ گزشتہ روز یونین کونسل نظام پورہ اور شیخ عماد کہنہ میں صاف دیہات پروگرام کے تحت جاری صفائی ستھرائی کے کام کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سید نوید اقبال ‘چیف آفیسر ضلع کونسل ‘ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ‘چیئر مین یونین کونسل نظام پورہ مہر محمد لطیف ‘چیئر مین یونین کونسل شیخ عماد کہنہ حاجی عبدالستار ‘وائس چیئر مینز صلاح الدین بھٹی ‘غلام رسول ڈوگراور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر صوبائی سیکرٹری معدنیات ڈاکٹر ارشد محمود نے قصور کے نواح میں یونین کونسلز نظام پورہ اور شیخ عماد کہنہ میں خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے تحت جاری صفائی ستھرائی کے کام کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر منتخب چیئر مینوں اور کونسلر ز کو کہا کہ وہ انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت دیہاتوں میں جاری اس پروگرام کو کامیاب بنائیں تا کہ دیہاتوں میں رہنے والے عام آدمی کو صاف ستھراماحول میسر آسکے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس عظیم کام کو جاری رکھنے کیلئے ہر یونین کونسل کو وسائل فراہم کر رہی ہے تا ہم علاقہ کے معززین اور صاحب ثروت لوگ بھی اس مشن کو کامیاب بنانے کیلئے آگے آئیں اور اپنے علاقے کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنائیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے کہا کہ ہر دیہات کی سطح پر کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے مخصوص جگہوں کی نشاندہی کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اپنا کوڑا کرکٹ مخصوص جگہ پر پھینکیں تا کہ اسے بہتر انداز میں ٹھکانے لگایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں