مسلم لیگ (ن) نے ہر شعبے میں عوام کی بھلائی اور فلاح کے منصوبوں کو ترجیح دی ہے، میاں وسیم اخترشیخ

اتوار 10 دسمبر 2017 13:30

قصور۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2017ء) ممبرقومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات ورکن قومی اسمبلی میاں وسیم اخترشیخ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ہر شعبے میں عوام کے بھلائی اور فلاح کے منصوبوں کو ترجیح دی ہے ‘اورنج ٹرین منصوبہ بھی عوام کے بہترین مفادمیں ہے مگر بعض سیاسی شعبدہ بازاورنج ٹرین منصوبے کی تکمیل سے خائف تھے کیونکہ انہیں ڈرتھا کہ اس منصوبہ کی تکمیل سے انکی سیاست دفن ہوجائے گی‘ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اورنج ٹرین منصوبے کو بنانے کی اجازت دیکر بہترین کام کیاہے اسکی تکمیل سے لاکھوں افرادکی زندگیاں آسان ہوجائیں گی۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے ڈیرہ پر میڈیا کے نمائندوں اور پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ہی دکھی انسانیت کی خدمت اور عام آدمی کی بہتری کیلئے بڑے بڑے بنیادی اورانقلابی کام کئے ہیں اب تمام سیاسی مخالفین جوکل تک ایک دوسرے کو بُرابھلاکہتے تھے آج ایک عوام اور مقبول وزیراعلیٰ شہبازشریف کیخلاف محاذ بنانے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں‘سانحہ ماڈل ٹائون کا کیس عدالت میں چل رہاہے بہتر ہے کہ تمام سیاسی قوتوں کو حوصلے اور صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے عدالت کے فیصلہ کا انتظارکرناچاہئیے نہ کہ غیرجمہوری رویوں کو اپناتے ہوئے ملک میں سیاسی انتشار کو ہوادیکر ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں