قصور،جرائم پیشہ افرادکیخلاف کریک ڈائون جاری،24 اشتہاریوں سمیت48ملزمان گرفتار

پیر 11 دسمبر 2017 18:18

قصور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء)قصور پولیس نے امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر مجرمان اشتہاریوں،منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور قماربازوں کیخلاف جاری سپیشل کریک ڈائون کے دوران24 اشتہاریوں سمیت48ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق پولیس نے آر پی اوشیخوپورہ ریجن ذوالفقارحمید کی خصوصی ہدایات اور ڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمد کی زیر نگرانی ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف سپیشل مہم کا آغاز کر رکھا ہے،اس سلسلہ میں پولیس نے ضلع بھرکے مختلف مقامات پرکارروائیاں کیں ،بڑی کارروائی تھانہ کوٹ رادھاکشن کے علاقہ کلارک آباد میں کی گئی جہاں پر3بدنام زمانہ شراب کشید کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سی150لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی،اسی طرح مختلف علاقوں سے 6منشیات فرشوں کے قبضہ سے 141لیٹر شراب اور ایک کلو گرام چرس برآمدکی گئی،اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 15ملزمان کے قبضہ سے 8پسٹل ،2رائفل ،3ریوالور اور 2بندوقیں برآمد کر کے مقدمات درج کئے گئے جبکہ خطرناک مجرما ن اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے قتل،ڈکیتی،راہزنی ،چوری اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب اے کیٹگری کے اشتہاریوں سمیت 24مجرمان کو گرفتار کیاگیا ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں