ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز طلعت رشید کا تحصیل کوٹ رادھاکشن کے کالجز کا دورہ ‘تعلیمی معیار اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا

منگل 12 دسمبر 2017 17:42

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء)ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز قصور طلعت رشید کا تحصیل کوٹ رادھاکشن کے کالجز کا دورہ ‘تعلیمی معیار اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز قصور طلعت رشید نے گورنمنٹ گرلز کالج کوٹ رادھاکشن اور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹ رادھاکشن کا اچانک دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اپنے دورہ کے دوران انہوں نے کالجز میں صفائی ستھرائی ‘سیکورٹی ‘اساتذہ کی حاضری کا جائزہ لیا اور کلاسز میں جا کر تعلیمی معیار کو چیک کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے طلباء وطالبات اور اساتذہ سے کالجز میں درپیش مسائل بارے دریافت کیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نے پرنسپل صاحبان کو ہدایت کی کہ تعلیم کے اعلیٰ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اس لے کمزور طلباء و طالبات کیلئے خصوصی طور پر ایکسٹرا کلاسز کا اجراء کیا جائے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں