قصور اور نواح میں ڈکیتی ،راہزنی،کی متعدد وارداتیں، ڈاکو تیس لاکھ روپے کی نقدی زیورات اور دوسرا سامان لوٹ کر لے گئے

بدھ 13 دسمبر 2017 23:03

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) قصور اور نواح میں ڈکیتی ،راہزنی،کی متعدد وارداتوں میں ڈاکو تیس لاکھ روپے کی نقدی زیورات اور دوسرا سامان لوٹ کر لے گئے تفصیلات کے مطابق نیو غلہ منڈی کے رہائشی عبدالخالق نے بتایا کہ اس کی عدم موجودگی میں داخل ہونیوالے ڈاکو 17تولے طلائی زیورات،6موبائل فونز،اور ایک لاکھ40ہزار روپے چوری کرکے لے گئے ۔

(جاری ہے)

ٹھینگ چک41 کے رہائشی نوید ارشاد غلام رسول اپنی موٹر سائیکل پر گائوں جا رہے تھے کہ راستہ میں موٹر سائیکل پر ہی آنے والے ڈاکوئوں نے انہیں اسلحہ کی نوک پر روک کر 20ہزار روپے کی نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی ،موضع ہندال میںمحمد احمد کی موبائل شاپ میں داخل ہونیوالے ڈاکوئوں نے مالک کو یرغمال بنا کر 50ہزار روپے کی نقدی اور تین موبائل فون چھین لئے اور چلتے بنے ،پھول نگر جدہ ٹائون کے رہائشی موٹر سائیکل سوار راشد اپنی قریبی عزیز کی دوا لینے جا رہا تھا کہ راستہ میں ڈاکوئوں نے اسے اسلحہ کی نوک پر روک کر 4ہزار روپے کی نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی ،دائو کے کلاں نزد نور شاہ ولی کے قریب موٹر سائیکل سوار فیصل ججہ گائوں سے دائو کے کلاں کی جانب جا رہا تھا کہ تین مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہوگئے ۔

پولیس مصروف کاروائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں