ڈپٹی کمشنرکا تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ رادھاکشن کا دورہ

جمعرات 14 دسمبر 2017 11:40

قصور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء)ڈپٹی کمشنرقصور سائرہ عمر نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ رادھاکشن کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایکسرے روم‘ ای سی جی‘ الٹراسائونڈ‘ آپریشن تھیٹر‘لیبارٹری اور مختلف وارڈزچیک کئے جہاں پر انہوں نے صفائی اور بہترین انتظامی کارکردگی پر ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر اخترمحمودملک واسسٹنٹ کمشنرکوٹرادھاکشن سیف اللہ ساجد‘ڈاکٹرعطاحسیب ودیگر عملے کوسراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنرقصورسائرہ عمرنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے کہ عوام کو بہتر سے بہتر صحت کی سہولیات فوری اور مفت مہیاہوں اور اسی سلسلہ میں ترجیحی بنیادوں پر ہسپتالوں میں مشینری وادویات کی فراہمی جاری ہے‘ شعبہ صحت کیلئے حکومت پنجاب کے اقدامات قابل ستائش ہیں اور حکومت کی یہ اولین ترجیح ہے کہ عام آدمی کو اپنے گھر کی دہلیز پر صحت کی جدید ترین طبی سہولیات میسر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی ریویپنگ اپ گریڈیشن کی جارہی ہے‘حکومت پنجاب کی صحت کے حوالے سے پالیسیوں پر عملدرآمدکروانا میری اولین ترجیح ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں