قصور،پولیس کا اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈائون جاری،13مجرمان کو گرفتار کرلیا

جمعرات 21 دسمبر 2017 17:41

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2017ء) پولیس کا مجرما ن اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈائون جاری،تین 7اے ٹی اے کے اشتہاریوں سمیت 13مجرمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصورذوالفقاراحمد کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف سپیشل مہم کاآغاز کر رکھا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روزضلع بھر کے مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے قتل ،ڈکیتی،رابری،راہزنی،چوری اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث اے کیٹگری کے 5اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں تین 7ATA کے اشتہاری رانا فریاد،اسلام دین اور عثمان عرف نکو بھی شامل ہیں کو گرفتار کیاگیا جبکہ بی کیٹگری کے 8 اشتہاریوں کوبھی گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں