ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد تنویر اکبر کاڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کے ہمراہ جیل کا دورہ ‘تمام سہولیات کا جائزہ لیا

سپریٹنڈنٹ جیل کو اسیران کو دیئے جانیوالے کھانے کے معیار اور جیل میں صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنانے کا حکم

جمعہ 22 دسمبر 2017 16:24

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور محمد تنویر اکبر کاڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ ‘تمام سہولیات کا جائزہ لیا ۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور محمد تنویر اکبر نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے خواتین ‘سکول اور دیگر تمام وارڈز کا معائنہ کیا اورقیدیوں کے مسائل سنے اورانکے فوری حل کیلئے احکامات صادر فرمائے ۔

انہوں نے جیل میں صفائی ستھرائی اورسیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔ ہسپتال میں مریضوں کی خیریت دریافت کی اور کچن اسیران میں اسیران کو دیئے جانیوالے کھانے کے معیار کو چیک کیا اور سپریٹنڈنٹ جیل کو ہدایت کی کہ کھانے کے معیار اور جیل میں صفائی ستھرائی کو مزید بہتر کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں