قصور‘ پرویزعرف پیزی ڈکیت گینگ کا سرغنہ تین ساتھیوں سمیت گرفتار‘اسلحہ ‘نقدی،موبائل برآمد

جمعہ 22 دسمبر 2017 17:24

قصور۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2017ء) سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کسان فلنگ اسٹیشن کے قریب چھاپہ مار کر قتل‘ڈکیتی‘لوٹ ماراور پولیس مقابلوں میں ملوث پرویزعرف پیزی ڈکیت گینگ کا سرغنہ تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا‘اسلحہ ‘نقدی رقم اورموبائل برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق ڈی پی اوقصورکی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل پتوکی کی طرف سے قائم کی گئی چھاپہ مارٹیم جس میں ایس ایچ او ٹیم پتوکی ریاض عباس اورپولیس چوکی سٹی پتوکی کے انچارج شیخ سرورپرمشتمل ٹیم نے ڈرامائی اندازمیں چھاپہ مارکر ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے تین ڈاکوئوں پرویزعرف پیزی‘ کاشت اوراسکے ایک ساتھی کو گرفتارکرنے کی کوشش کی توڈاکوئوں نے پولیس کو دیکھ کر اندھادھندفائرنگ کردی جس پرپولیس نے جوابی فائرنگ کی جس کے بعد ڈاکوئوں نے ہتھیارپھینک دیئے اورڈاکوئوں کو گرفتارکرکے انکے قبضہ سے تین عددپسٹل30بور‘ ایک عدد پمپ ایکشن بارہ بور‘ درجنوں گولیاں‘چارموبائل فون اور اسی ہزار روپے کی نقدی رقم برآمد کرلی‘ ڈاکوتیس سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں