دھنیاکی بہتر پیداوارکیلئے فصل کی آبپاشی میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت

ہفتہ 23 دسمبر 2017 14:02

قصور۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2017ء)زرعی ماہرین نے دھنیاکی بہتر پیداوارکیلئے فصل کی آبپاشی میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار آبپاشی کے سلسلہ میں خصوصی طورپر اس امرکا خیال رکھیں کہ کھیلیاں پانی میں ہرگزنہ ڈوبنے پائیں کیونکہ اس سے فصل کی پیداواربری طرح متاثر ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین نے مزیدکہا کہ اگر فصل کی بیجائی و ترکی میں کی گئی ہو تو فصل اگنے کے بعد 15 سے 20 روزتک پانی نہ دیاجائے اورجب پودے چار سے پانچ انچ بڑے ہوجائیں تو ان کی چھدرائی کردی جائے‘ فاصلہ 9سے 12انچ تک رکھنے سے پودے اچھی طرح نشوونما پاسکتے ہیں‘2سی3مرتبہ گوڈی کرکے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے پودے موثراندازمیں زمین سے اپنی غذاحاصل کرکے بہتر پرورش پاسکتے ہیں‘ کٹائی کے بعد زمین کی زرخیزی کومدنظررکھتے ہوئے نائٹروجنی کھاد ڈالنے کی ضرورت بھی ہے جوفصل کی بڑھوتری تیزکرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں