پتوکی پولیس کی کارروائی ، بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے سرغنہ چار ساتھیوں سمیت گرفتار

ہفتہ 23 دسمبر 2017 21:20

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2017ء) تھانہ صدر پتوکی پولیس نے ضلع قصور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈکیتی کی 25سے زائد سنگین وارداتوں میںملوث بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ بدنام زمانہ عاشق عرف عاشقی اوڈھ کو چار ساتھیوں اسلم عرف پھم،ارشد عرف ارشدی،عرفان عرف نومی اور اسلم عرف ملنگ کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اوربھاری تعداد میں جدید ناجائز اسلحہ برآمد کرلیاہے ۔

ڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمد کی طرف سے اچھی کارکردگی پر پولیس ٹیموں کیلئے نقد انعام کا بھی اعلان۔ تفصیلات کے مطابق ملزم عاشقی اوڑھ نے اپنے دیگر16ساتھیوں پر مشتمل ایک خطرناک بین الاضلاعی ڈکیت گینگ تشکیل دے رکھا تھا، گینگ کے ارکان دن کے وقت دیہات کے قریب ڈھاری پر واقع گھروں کی ریکی کرتے اور پھر رات کے وقت ہائو س ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران اہل خانہ کو یرغمال بنا کر نقدی ،موبائل فون ،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے اور مزاحمت کرنے پرفائر مارنے سے بھی گریز نہ کرتے تھے ۔

(جاری ہے)

ملزمان نے ضلع بھر میں ایسی سنگین وارداتوں کا بازار گرم کر رکھا تھا ،ڈی پی اوقصورذوالفقاراحمدکی خصوصی ہدایات اور ڈی ایس پی پتوکی سرکل محمدسلیم نیازی کی زیر نگرانی ایس ایچ اوصدر پتوکی طاہر محمود ، سب انسپکٹر راحیل خاں ودیگرپولیس ملازمین پر مشتمل ٹیموں نے گینگ کو ٹریس کر کے گرفتارکیا اور ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے کی نقدی،15موبائل فون، طلائی زیورات،لیب ٹاپ و دیگر قیمتی سامان اوربھاری تعداد میں جدید اسلحہ ناجائز 4عدد رائفل ،تین پسٹل برآمدکرلیے ہیں،جبکہ گینگ کے بقایا ملزمان کو بھی ٹریس کرلیا گیا ہے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ،گرفتارملزمان نے دوران انٹیر وگیشن ضلع قصور،اوکاڑہ،ساہیوال،فیصل آباد اور شیخوپورہ میں ہائوس ڈکیتی کی 25سے زائد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔

ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہیں۔ڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمد نے اچھی کارکردگی پر پولیس ٹیموں کیلئے نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں