قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرنے والے ذاتی مفادات کی بولی بول رہے ہیں ، ندیم یعقوب سیٹھی

اتوار 24 دسمبر 2017 13:12

قصور۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2017ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد ندیم یعقوب سیٹھی نے کہا ہے کہ قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرنے والے ذاتی مفادات کی بولی بول رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ڈیرے پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات اپنے وقت پر ہونگے اور مسلم لیگ (ن) جیت کر دوبارہ اقتدار میں آئے گی اورعوام کی خدمت کا مشن جاری رکھے گی۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کو ہمیشہ کی طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا اور عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے خواب ادھورے رہ جائینگے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) خوشحال پاکستان کی ضامن جماعت ہے، محمدنواز شریف کی قیادت میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے پائے تکمیل تک پہنچے ہیں‘ سی پیک منصوبہ جاری ہے جس سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں