قائد اعظم نے انتھک جدوجہد سے علامہ اقبال کی سوچ کو عملی جامہ پہنایا،افضل حسین نقوی

اتوار 24 دسمبر 2017 13:13

قصور۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2017ء) پاک اصلاحی کمیٹی قصور کے صدر سیدافضل حسین نقوی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ قائداعظم محمدعلی جناح برصغیرکے عظیم رہنماتھے جن کی ولولہ انگیزقیادت میں قیام پاکستان کا خواب پورا ہوا ان کوجتنا خراج تحسین پیش کیاجائے کم ہے۔انھوں نے اپنی انتھک جدوجہد سے مفکرپاکستان علامہ اقبال کی سوچ کو عملی جامہ پہنایا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوم قائدکے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قائدنے اپنی انتھک جدوجہد سے مفکرپاکستان علامہ اقبال کی سوچ کو عملی جامہ پہنایا ۔ بانی پاکستان کی ولولہ انگیزقیادت نے برصغیرپاک وہند کے مسلمانوں کو ایک لڑی میں پروکر ایک علیحدہ مسلم ریاست پاکستان کیلئے تاریخ ساز جدوجہد کی اور بے شمار مسائل و مصائب ‘مخالفتوں اورتکالیف کا سامنا کرنے کے باوجود اپنے پائے استقلال میں لغزش نہیں آنے دی۔

تقریب سے جنرل سیکرٹری پاک اصلاحی کمیٹی رجسٹرڈقصورذوالفقار اشرف واہلہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئی نسل کو قائدکے افکارکی روشنی میں ایمان‘اتحاد‘تنظیم کو اپنی زندگی کا شعار بناناچاہئیے کیونکہ انہی اصولوں کی بدولت ہم ترقی کی منازل طے کرسکتے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں