رسول نگر میں چورمساجد کے غلوں سے نقدی لے اڑے

اتوار 24 دسمبر 2017 13:13

قصور۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2017ء)قصور کے سرحدی گائوں رسول نگرکی دو مساجد کے غلوں سے چور ہزاروں کی نقدی لے اڑے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رسول نگر گائوں کی جامع مسجد گلزار مدینہ اور جامع مسجد اہلحدیث سے چور غلوں کے تالے توڑ کر ہزاروں روپوں کے قر یب رقم چورا کر کے لے گئے ۔ پولیس تھانہ گنڈاسنگھ نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں