سورج مکھی کی کاشت کیلئے موسم بہارکا شیڈول جاری کردیاگیاہے

پیر 25 دسمبر 2017 17:00

قصور۔25 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2017ء) سورج مکھی کی کاشت کا موسم بہارکا شیڈول جاری کردیاگیاہے جبکہ محکمہ زراعت کی جانب سے سو رج مکھی کی پنجاب میں کاشت کے منصوبہ کے تحت سورج مکھی کاشت کیلئے پنجاب کو تین حصوں میں تقسیم کیاگیاہے۔محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ زرعی ماہرین‘سائنسدانوں‘ برآمد کنندگان‘ کسان تنظیموں کی مشاورت سے پنجاب کے اضلاع میں موسم سرما کا شیڈول جاری کردیاگیاہے جس کے پہلے حصے میں رحیم یارخان‘ ملتان‘ وہاڑی‘ بہاولپور اور بہاولنگرشامل ہیں جن میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت یکم جنوری سے 31جنوری تک مقررکیاگیاہے۔

انہوں نے بتایا کہ دوسرے حصہ میں لودھراں‘لیہ‘ ڈیرہ غازی خان‘ راجن پوراوربھکرشامل ہیں جہاں سورج مکھی کی کاشت کاوقت 10جنوری سے 10فروری تک مقررکیاگیاہے جبکہ قصور‘سرگودھا‘ میانوالی‘ خوشاب‘جھنگ‘ساہیوال‘اوکاڑہ‘فیصل آباد‘ سیالکوٹ‘ گوجرانوالہ‘لاہور ‘منڈی بہائوالدین‘شیخوپورہ ‘ننکانہ صاحب‘نارووال‘ اٹک ‘راولپنڈی‘ گجرات اور چکوال میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت 25جنوری سے فروری کے آخرتک مقرر کیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سورج مکھی کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے صحیح وقت پر اس کی کاشت بہت ضروری ہے کیونکہ تاخیرسے کاشت کی گئی سورج مکھی سے پیداوار میں کمی ہوجاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں