مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہے، ڈاکٹر محمد علی صادق

بدھ 27 دسمبر 2017 11:10

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2017ء) صدرمرکزی ٹریڈزفیڈریشن قصورڈاکٹرمحمدعلی صادق نے کہاہے کہ معاشی جمودکو توڑنے میں سب سے اہم کردار وزارت خزانہ کا ہے‘ معیشت کی بحالی اور غیرمتاثرکن برآمدات‘ بڑھتی درآمدات‘ بھاری تجارتی خسارے، روپے کی قدرمیں کمی اور بھاری قرضوں جیسے بڑے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے وزیرمملکت برائے خزانہ رانا افضل خان کو بہترین صلاحیتیں استعمال میں لانا ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے ویلیوایڈیشن پر توجہ دی جائے‘بالواسطہ ٹیکسوں کا خاتمہ کیاجائے اورقابل ٹیکس زرعی آمدن پر ٹیکس لاگو کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کی تعمیروترقی کیلئے کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں