پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوار ساڑھے 5 لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئی

بدھ 27 دسمبر 2017 11:10

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2017ء) پاکستان میں کھجورکی سالانہ پیداوارساڑھے 5لاکھ ٹن سے بھی تجاوز کر گئی ہے جس میں سے سالانہ30کروڑ ڈالر کی کھجور برآمدکی جارہی ہے تاہم اگر ضروری سہولیات میسرآجائیں تو برآمدی ہدف کو مزید بڑھایاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

ماہرین زرعت نے بتایا کہ پاکستان میں بہتر انتظامی خدمات اور دستیاب سہولیات کے باعث برآمدی کھجورکی رقم20کروڑڈالر سے بڑھ کر حالیہ ایک سال میں 30کروڑ ڈالر تک جاپہنچی ہے جس میں مزیداضافہ بھی ممکن ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں پیداہونیوالی کھجور اپنے بہترین معیار‘ذائقے‘ لذت کے اعتبارسے دنیاکی اعلیٰ اقسام کی کھجور میں شمارہوتی ہے۔ اگرکھجور کی پیکنگ‘ پالشنگ‘ پراسیسنگ کے نظام کو بہتربنالیاجائے تو کم ازکم100کروڑڈالر کی کھجور برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ کاحصول یقینی بنایاجاسکتاہے۔پاکستان اس وقت 36 ممالک کو کھجوربرآمدکررہاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں