قصور میں معمر خاتون تیز رفتار کار کی ٹکر سے جاں بحق

بدھ 27 دسمبر 2017 22:51

قصور۔27 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2017ء) فیروز پور روڈ وڈانہ سٹاپ پرسٹرک عبور کرتی ہو ئی معمر خاتون تیز رفتار کار کی ٹکر سے جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ لاہو ر کی رہائشی 60سالہ خاتون سعدیہ بی بی گرین کوٹ سے اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے بعد واپسی جانے کیلئے فیروز پور روڈ وڈانہ سے سٹرک کراس کر رہی تھی کہ نا معلوم تیز رفتار کار کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ نا معلوم کار ڈرائیور کار سمیت فرار، پولیس تھانہ مصطفی آباد مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں