قصور، دھند کے باعث تیز رفتار بس کی ٹکر سے سائیکل سوار ہلاک

جمعرات 28 دسمبر 2017 12:48

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2017ء) صدر پتوکی کے نواح پل جوڑیاں کے نزدیک دھندکے باعث ایک تیز رفتار بس کی ٹکر سے سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق طارق نامی شخص سائیکل پر سوار ہوکر اپنے گھر واپس جا رہا تھا کہ پیچھے سے ایک نامعلوم تیز رفتار بس نے اس کو کچل دیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں