قصور، ٹریفک کے مختلف حادثات میں دو خواتین جاں بحق ، پندرہ افراد زخمی

جمعرات 28 دسمبر 2017 21:16

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2017ء) قصور اور نواح میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو خواتین جاں بحق جبکہ سات عورتوں سمیت پندرہ افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ملتان روڈجمبر کے قریب شدید دھند کے باعث سات گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں ایک نا معلوم خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ محمد یسین ، ندیم ، علی احمد ، امتیاز، عثمان، مدثر،جاوید ،عثمان ،رابعہ،اقراء،شریفاں،شمائلہ ،مریم ،زینب اور انیلہ بی بی زخمی ہو گئے، ریسکیو1122ٹیم نے معمولی نوعیت کے زخمیوں کو موقع پر ہی فسٹ ایڈ دیکر فارغ کر دیا جبکہ شدید زخمیوں کو پتوکی ہسپتال منتقل کر دیا ہے ، پھولنگر صدر پولیس مصروف کاروائی ہے جبکہ فیروز پور روڈ وڈانہ کے قریب نا معلوم کار کی ٹکر سے سٹرک کراس کرتی ہوئی پکی حویلی کی رہائشی سیداں بی بی زوجہ عبدالغنی جاں بحق ہو گئی ، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے نا معلوم کار کے نا معلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں