قصور،ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے سالانہ انتخابات سال 2018-19؁ء کے شیڈول کا اعلان

جمعرات 28 دسمبر 2017 21:16

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2017ء)ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن قصور کے سالانہ انتخابات سال 2018-19؁ء کے لیے الیکشن بورڈ و الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا گیا جس کے تحت الیکشن بورڈ کے چیئر مین سابق صدر بار چوہدری محمد سعید ایڈووکیٹ ،ممبران چوہدری مراتب علی ،ملک محمد اقبال قاضی جبکہ معاونین چوہدری شہزاد گجر اور ملک محمد شفیق ہونگے الیکشن شیڈول کے مطابق انتخابات مورخہ13جنوری 2018؁ء کو منعقد ہونگے ۔

پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہو کر کسی وقفے کے بغیر پانچ بجے شام تک ہوگی کاغذات نامزدگی کی وصولی آج اٹھائیس دسمبر 3بجے سہ پہر تک ہوگی جبکہ اعتراضات و جانچ پڑتال مورخہ29دسمبر آج تین بجے سہ پہر ہوگی ۔کاغذات واپسی و حتمی لسٹ مورخہ30دسمبر کو تین بجے سہ پہر تک ہوگی الیکشن کے سلسلہ میں پنچاب بار کونسل کی طرف سے باقاعدہ ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا گیا ہے جس کے تحت امیدواران ایڈورٹائزنگ ،بینرز ،پلے کارڈز ،پوسٹرز ،پمفلٹ کے ذریعے ووٹوں کا تقاضہ نہیں کر سکیں گے اور اس دوران کھانوں پر بھی پابندی ہوگی ۔

(جاری ہے)

صدارات و جنرل سیکرٹری شپ کیلئے ون ٹو ون مقابلہ ہوگا جو صدارا ت کیلئے مرزا نسیم الحسن جنکی وابستگی PPPسے اور انکے مدمقابل سردار فاخر علی PTIکے حمایت یافتہ ہیں جبکہ نائب صدر کیلئے ایم محمود عبد اللہ اور جاوید اقبال پاہٹ اور جنرل سیکرٹری کی نشست کیلئے فہد اکرم اور چوہدری غلام رسول کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں