قصور، ماڈل بازار جمعہ ٹریفک پو لیس اہلکار موجود نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا

سیاسی وسماجی حلقوں کا اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعرات 28 دسمبر 2017 21:16

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2017ء) قصور ماڈل بازار کے باہر جمعہ کے روز ٹریفک پو لیس اہلکار موجود نہ ہونے کی وجہ سے روڈ بلاک ہو جاتا ہے ،جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے ،سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق قصور ماڈل ،جمعہ بازار کے باہر جمعہ کے روز ٹریفک پو لیس اہلکار موجود نہ ہونے کی وجہ سے رکشہ والوں نے سڑک بلاک رکھی ہو تی ہے اور ماڈل بازار کے باہر موٹر سائیکل پارکنگ اسٹینڈ بننے کی وجہ سے سڑک دونوں جانب بلاک ہو جاتی ہے جبکہ رکشہ ڈرائیور رکشوں کو ماڈل بازار کے گیٹ کے باہر کھڑا کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں ،بلخصوص عورتوں کو ماڈل بازار میں داخل ہونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ماڈل بازار انتظامیہ نے ماڈل بازار میں داخل ہونے کیلئے ایک ہی لائن بنائی ہو تی ہے جس میں مرد ،خواتین اکھٹے قطار میں نظر آتے ہیں اور مرد خواتین کو بیہودہ مذاق کرتے ہیں اس نازک صورت حال پر قصور کے سیاسی وسماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ بلخصوص ڈی پی او قصور ذوالفقار احمد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں