ڈسٹرکٹ بار قصور سالانہ انتخابات کیلئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

جمعہ 29 دسمبر 2017 12:39

قصور۔29 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2017ء)ڈسٹرکٹ بار قصور کے سالانہ انتخابات 2018 ء کیلئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے جن کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کردیا گیا ہے، چیئرمین الیکشن بورڈ چوہدری محمد سعید ایڈووکیٹ ،ممبران چوہدری مراتب علی ، ملک محمد اقبال قاضی ، ملک محمد شفیق اور چوہدری محمد شہزاد گجر کی طرف سے جاری کردہ تفصیل کے مطابق صدر کیلئے سردار فاخر علی اور مرزا نسیم الحسن ایڈووکیٹ، نائب صدر کی سیٹ کیلئے محمد محمود عبداللہ اور جاوید اقبال پاہٹ ، جنرل سیکرٹری کیلئے فہد اکرم ، غلام رسول جی آر اور محمد عرفاں خاں مئیو نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، اسی طرح جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر حافظ محمد ساجد ، محمد عمر جھنڈا اور امجد نعیم مئیو، فنانس سیکرٹری کیلئے نعیم خالد چوہدری اور محمد اشرف ، لائبریری سیکرٹری کی سیٹ پر عدنان ارشد اور زاہد امین گورا جبکہ ایڈیٹر کی سیٹ پر محمد رمضان بھٹی اور محمد سفیان نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں،ڈسٹرکٹ بار مجلس عاملہ کی دس سیٹوں کیلئے تیس امیدواروں نے کاغذات داخل کئے ہیں، الیکشن پولنگ 13جنوری 2018ء کو صبح 8بجے سے شام 5بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی، ڈسٹرکٹ بارقصور کے 1530ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں