الیکشن کمیشن آف پاکستان کی خصوصی ہدایات ‘خواتین کے قومی شناختی کارڈ بنوانے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز

جمعہ 29 دسمبر 2017 19:56

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں خواتین کے قومی شناختی کارڈ بنوانے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ‘آگاہی کیلئے رضا کاروں کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں ہونیوالے ایک حالیہ سروے کے مطابق ضلع قصور کی تقریباً1لاکھ 20ہزار سے زائد خواتین قومی شناختی کارڈ سے محروم ہیں جس کی وجہ سے وہ نہ صرف الیکشن میں ووٹ کے بنیادی حق سے محروم رہتی ہیں بلکہ انہیں روز مرہ کے معاملات میں بھی مشکلات درپیش ہیں ۔

اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک مقامی تنظیم گڈ تھنکر آرگنائزیشن نے ضلع بھر میں خواتین کے شناختی کارڈ بنوانے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلے میں رضا کاروں کی خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر قصور محمد خالد رشید ‘سوشل ویلفیئر آفیسر محمد اکبر رضا ‘چیف ایگزیکٹو گڈ تھنکر آرگنائزیشن محمد وقاص عابد ایڈووکیٹ ‘سپر وائزر سمیرا رشید سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں شریک رضا کاروں میں اعزازی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں