مائنس نوازشریف فارمولا کا خواب دیکھنے والے کبھی بھی اپنے ناپا ک مقاصد میں کامیاب نہیں ہو ں گے،ملک خادم حسین قصوری

جو لوگ ایک عدالتی فیصلے کی بنیاد پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کو دیوار کے ساتھ لگا دیکھنے کے خواہش مند ہیں وہ جلد خود دیوار کے اس پار کھڑے نظر آئینگے ، رہنما مسلم لیگ ن

جمعہ 29 دسمبر 2017 20:07

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما وامیدوار پی پی178 ملک خادم حسین قصوری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو دیوار کے ساتھ لگانے اور مائنس نوازشریف فارمولا کا خواب دیکھنے والے کبھی بھی اپنے ناپا ک مقاصد میں کامیاب نہیں ہو ں گے جو لوگ ایک عدالتی فیصلے کی بنیاد پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کو دیوار کے ساتھ لگا دیکھنے کے خواہش مند ہیں وہ جلد خود دیوار کے اس پار کھڑے نظر آئینگے مخالفین کی سازشوں کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) پر آنے والا برا وقت جلد عوام کی طاقت سے ختم ہو جا ئیگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گنڈا سنگھ باڈر پر پرچم کشائی کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی خاک چھانٹنے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہو گا جبکہ عوامی خدمت کی اعلیٰ مثالیں قائم کرنے والی پاکستان مسلم لیگ (ن ) اپنی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ عوام کی عدالت میں پیش ہو گی اور عوام ہمیشہ کی طرح میاں محمدنواز شریف کا ساتھ دیکر وزیر اعظم منتخب کریں گے پاکستان مسلم لیگ (ن) تمام سازشوں کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کرکے ملک کی تعمیروترقی کا سفر جاری رکھے گی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں