ملک میں ڈیری فارمنگ و لائیوسٹاک سیکٹرکی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں،محکمہ لائیوسٹاک

ہفتہ 30 دسمبر 2017 13:20

قصور۔30 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2017ء)محکمہ لائیوسٹاک نے کہاہے کہ پاکستان میں ڈیری فارمنگ اور لائیوسٹاک سیکٹرکی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں جن سے استفادہ کرتے ہوئے بہترین جانور پالے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کی مطابق سعودی عرب حج کے ایام میں آسٹریلیا‘ یمن‘صومالیہ اور دیگر ممالک سے انتہائی مہنگے داموں قربانی کے جانور درآمدکرتاہے جبکہ پاکستان سے درآمدسعودی حکومت کو انتہائی سستی پڑتی ہے اسلئے ملکی لائیوسٹاک مارکیٹ میں بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے مویشی پال حضرات کسانوں کو بہتر فائدہ دلایاجاسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیامیں دودھ پیداکرنیوالا چوتھابڑاملک ہے لیکن ویلیو ایڈیشن نہ ہونے کیوجہ سے اس بھرپور پیداوارکومنافع بخش سرمایہ کاری میں منتقل کرنے اور اس کے معاشی ثمرات لائیوسٹاک فارمرزتک پہنچانے میں مشکل کا سامناہے۔ ویلیوایڈیشن کیساتھ ساتھ جانوروں کی صحت اورخوراک کے مسائل کے حل کیلئے بھی نئی جدتیں اپنانے کی ضرورت ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں