بہاریہ فصلوں اور سبزیوں کی باقیات برداشت کرنے کے بعد فوری تلف کردیں،محکمہ زراعت

ہفتہ 30 دسمبر 2017 13:21

قصور۔30 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2017ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بہاریہ فصلوں اور سبزیوں کی باقیات برداشت کرنے کے بعد فوری تلف کردیں کیونکہ ان باقیات کی موجودگی میں سفیدمکھی پیدا ہونے اور کپاس سمیت دیگر فصلوں پرحملہ آور ہونے کا شدید خدشہ رہتاہے جس سے مذکورہ فصلوں کو سخت نقصان پہنچنے کا احتمال بھی ہوتاہے لہذا اس ضمن میں کسی غفلت یا کوتاہی کامظاہرہ کرنے سے گریزکیاجائے تاکہ بعدازاں کاشتکاروں کو کسی مشکل یاپریشانی کا سامنانہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت قصور کے ترجمان نے بتایا کہ کپاس کے کاشتکاروں کو بہاریہ فصلوں سے سفید مکھی کے تدارک پر توجہ مرکوز رکھنی چاہئیے کیونکہ سفید مکھی کپاس کا انتہائی نقصان دہ کیڑاہے جو سارا سال متحرک رہتاہے اسلئے کاشتکار حفاظتی اقدامات کے تحت بہاریہ فصلوں اور سبزیوں کی باقیات کو برداشت کے بعد فوراً تلف کردیں۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کے کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ کپاس کی کاشت کے علاقوں میں بھنڈی توری‘ بینگن اور جوارکاشت نہ کریں اورکھیتوں وکھالوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مزیدمعلومات کیلئے محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں