قصور، ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں دو خواتین جاں بحق ،تین سالہ بچے سمیت 5افراد شدید زخمی

شدیدخطرے کی حالت کے پیش نظرسول ہسپتال چونیاں پہنچادیا گیا

ہفتہ 30 دسمبر 2017 19:50

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2017ء) ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں دو خواتین جاں بحق اورتین سالہ بچے سمیت 5افراد شدید زخمی،جنہیں شدیدخطرے کی حالت کے پیش نظرسول ہسپتال چونیاں پہنچادیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گرڈ اسٹیشن کھڈیاں کے قریب 9سالہ محمد وارث کی بیٹی عائشہ بی بی سڑک کراس کر رہی تھی کہ ٹریکٹر ٹرالی 927-AGDکے ڈرائیور نے اسے ٹکر مار کر کچل ڈالا جو موقع پر ہی دم تور گئی ،اسی طرح نیو بس ٹرمینل چونیاں سے چند گز کے فاصلے پر محمد نعیم رکشہ میں سواریوں کو لیکر گائوں جا رہا تھا کہ راستہ میں مخالف سمت سے آنے والی نا معلوم ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور نے اسے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں رکشہ میں سواربابر ندیم،کی زوجہ بشریٰ بی بی موقع پر جان بحق اور کرکشہ ڈرائیور نعیم امانت ارشاد بی بی اور جاںبحق ہونیوالی بشریٰ کا بیٹا عثمان شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال چونیاں پہنچا دیا گیا جبکہ کوٹ رادھا کشن روڈ پر تھہ شیخم کے قریب 14سالہ آصف اپنی موٹر سائیکل5706-LEZپر سوار اپنے گائوں کوٹ رادھا کشن سے قصور اا رہا تھا ،کہ راستہ میں تیز رفتاری کے باعث درخت کے ساتھ ٹکرا جانے کے نتیجہ میں شدید زخمی ہو گیا ۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کر لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں