قصور‘ ٹریفک کے دو حادثات میں آٹھ سالہ بچی سمیت دو خواتین جاں بحق ،چار افراد زخمی

ہفتہ 30 دسمبر 2017 22:23

قصور۔30 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2017ء) قصورکے گردونواح میں ٹریفک کے دو حادثات میں ایک آٹھ سالہ بچی سمیت دو خواتین جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نعیم اپنے موٹر سائیکل رکشہ میں سواریاں لیکر پتوکی جا رہا تھا کہ نیو لاری اڈہ چونیاں کے قریب سامنے سے آنیوالے ٹریکٹر سے رکشہ کی ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں چونیاں کی رہائشی بشراں بی بی زوجہ بابر نوید جاں بحق ہو گئی جبکہ بشراں بی بی کا تین سالہ بیٹا عثمان ، ارشاد بی بی ،امانت اور رکشہ ڈرائیورزخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لئے چونیاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ کھڈیاں خاص گریڈ اسٹیشن کے قریب نا معلوم کار کی ٹکر سے وارث علی کی بیٹی عائشہ سٹرک عبور کرتے ہوئے جاں بحق ہو گئی ۔

مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں