این ٹی ایس کیلئے کئے گئے انتظامات قابل تحسین ہیں، محمدصدیق ارشد

اتوار 31 دسمبر 2017 13:10

قصور۔31 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2017ء)ترجمانِ اساتذہ پاکستان و صدرتحریکِ احساسِ فرائض پنجاب علامہ محمدصدیق ارشدنے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قصور کا دورہ کرکے اپنی سروے رپورٹ مرتب کی۔سروے معائنہ رپورٹ کیمطابق نیشنل ٹیسٹنگ سروس(این ٹی ایس)برائے ایجوکیٹرز کا4روزہ امتحان ختم ہوگیا ۔سی ای او (ڈی ای ای)میاں ذوالفقار علی ضلع قصورکے نگرانِ اعلیٰ‘ڈی ای او ایلیمنٹری ایجوکیشن قصورملک محمداشرف فوکل پرسن‘پرنسپل ادارہ ہذاآر آئی فیاض احمدمحموداورچیف سپرنٹنڈنٹ امتحان شاہدبشیرسکینڈری بورڈ لاہور(شاگردِ رشیدعلامہ صدیق ارشد)نے اپنے فرائض بہ احسن طریق سرانجام دیئے۔

ملک محمداشرف فوکل پرسن ‘فیاض احمدمحمودآرآئی اورشاہدبشیر چیف سپرنٹنڈنٹ مع 35نگران سٹاف نے امتحان دینے والے مردوخواتین امیدواروں کی روزانہ کڑی نگرانی کی ‘پرنسپل فیاض احمدمحمودنے پارکنگ اون روڈ امیدواروں کی سینکڑوں کھڑی کی گئی موٹرسائیکلوں اور کاروں کا بہترین سیکورٹی انتظام کیااور مقررکردہ متعددسیکورٹی گارڈ اندرونی اوربیرونی اطراف کی سخت نگرانی کرتے رہے جس کو اہل شہراورعوام و خواص نے بیحدسراہااورکہا کہ این ٹی ایس کیلئے کئے گئے انتظامات قابل تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان اساتذہ پاکستان وصدر مجلسِ انسداد نقل و نقب امتحانات پنجاب علامہ محمدصدیق ارشدنے سروے جائزہ ‘مشاہدہ ‘معائنہ ‘سروے رپورٹ سی ای اوقصورمیاں ذوالفقار علی ‘ڈپٹی کمشنرقصورسائرہ عمر‘سپیکرپنجاب اسمبلی رانا محمداقبال خاں‘چیئرمین سکینڈری بورڈ لاہور‘سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب‘صوبائی وزیرتعلیم پنجاب کوارسال کردی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں