پنجاب میں سب سے زیادہ ٹماٹر پیداکرنیوالے اضلاع میں گوجرانوالہ پہلے نمبر پر

ہفتہ 6 جنوری 2018 22:37

قصور۔6 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2018ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ 2017 ء کے دوران پاکستان میں ٹماٹرکی پیداوارکے لحاظ سے صوبوں میں بلوچستان پہلے نمبر پر رہا۔پنجاب کے اضلاع میں گوجرانوالہ کا پہلا نمبر رہا۔انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں ٹماٹرکی پیداوارکے لحاظ سے صوبوں میں بلوچستان پہلے‘خیبرپختونخواہ دوسرے‘سندھ تیسرے‘پنجاب چوتھے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ 2017 ء کے دوران بلوچستان میں ٹماٹر کی کل ملکی پیداوار کا 40.35فیصد‘خیبرپختونخواہ میں 28.80فیصد‘ سندھ میں 17.96فیصداورپنجاب 12.90فیصد حصہ پیدا ہوا۔ پنجاب میں ٹماٹروں کی پیداوار میں ضلع گوجرانوالہ پہلے،مظفرگڑھ دوسرے‘ننکانہ صاحب‘ تیسرے‘رحیم یارخان چوتھے‘ شیخوپورہ پانچویں ‘سرگودھاچھٹے اورفیصل آبادساتویں نمبرپر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹماٹرکی فصل انتہائی نازک ہے جسے زیادہ دیرتک سٹورنہیں کیاجاسکتا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں