کاشتکار پچھیتی کاشتہ فصل کو پہلا پانی بوائی کے 20تا25دن بعدضروردیں،ماہرین زراعت

ہفتہ 6 جنوری 2018 22:37

قصور۔6 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2018ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہکاشتکار پچھیتی کاشتہ فصل کو پہلا پانی بوائی کے 20تا25دن بعدضروردیں تاکہ اس مرحلے پر پانی دینے سے گندم کا پودا زیادہ جاڑ بناتاہے اوراس کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ گندم کی پچھیتی کاشت کی گئی فصل کو بعض نازک مراحل پرپانی کی کمی بہت بری طرح متاثر کرتی ہے اسلئے پچھیتی کاشت کی گی گندم کی فصل سے بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے آبپاشی کے شیڈول پرمقررہ وقت کے تحت عملدرآمدبہت ضروری ہے۔

پچھیتی کاشتہ فصل کو دوسراپانی گوبھ کے وقت فصل کی بوائی کے تقریباً 70تا80دن بعد اور تیسرا پانی دانے بننے کی ابتدائی حالت یعنی بوائی کے تقریباً110سے 115دن بعد دینا چاہئیے۔ اگرموسم متواترخشک رہے تو ایک زائدپانی دوسرے اورتیسرے پانی کے درمیانی وقفہ میں لگایاجاسکتاہے تاہم کاشتکارزمین اور موسمی حالات کومدنظررکھتے ہوئے پانی لگانے کے وقت میں متعلقہ ماہرین زراعت کی مشاورت سے مناسب تبدیلی بھی کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکار وں کو گندم کی فصل سے جڑی بوٹیو ں کو تلف کرنے کیلئے کیمیائی زہروں کے استعمال کے متعلق احتیاطی تدابیرپربھی عملدرآمدکرناچاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ چوڑے پتوں اور نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیوں کیلئے مخصوص زہریں استعمال ہوتی ہیں اسلئے سپرے کا فیصلہ کرنے سے پہلے محکمہ زراعت کے مقامی عملے سے ضرورمشورہ کرلیناچاہئیے اورزہرہمیشہ سفارش کردہ مقدارمیں استعمال کرنی چاہئیے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں