پنجاب میں کسانوں کیلئے جدیدمشینری کے ہائی ٹیک میکانائیزیشن سروس سینٹرقائم کئے جائینگے

اتوار 7 جنوری 2018 12:47

قصور۔7 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2018ء) پنجاب میں کسانوں کیلئے جدیدمشینری کے ہائی ٹیک میکانزیشن سروس سینٹرقائم کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

بتایاگیاہے کہ پنجا ب بھرمیں ضلعی سطح پر ہائی ٹیک میکانائیزیشن سروس سینٹر بنانے کے منصوبہ پر 3819.117ملین روپے خرچ کئے جائینگے‘یہ منصوبہ چارسال میں مکمل ہوگا‘ پہلے مرحلے میں ساہیوال‘رحیم یارخان‘بہاولپور‘وہاڑی‘شیخوپورہ‘جھنگ‘سرگودھا‘اوکاڑہ‘خانیوال‘مظفرگڑھ‘لودھراں‘ملتان ‘ڈی جی خان‘چکوال میں یہ سینٹرز قائم کئے جائینگے‘اس منصوبہ پر 3819.117ملین روپے خرچ کئے جائینگے‘پنجاب کا عملہ کاشتکاروں کی خدمت‘رہنمائی اور خوشحالی کے مشن کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے‘ہرسینٹر 5کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کیاجارہاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں