محکمہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن نے تمام پراپرٹی ونئی گاڑیوں کا ریکارڈ مکمل کمپیوٹرائزڈ ‘اپ ٹوڈیٹ اور درست کرنے کا آغازکردیا

اتوار 7 جنوری 2018 12:47

قصور۔7 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2018ء) محکمہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن نے تمام پراپرٹی ونئی گاڑیوں کا ریکارڈ مکمل کمپیوٹرائزڈ ‘اپ ٹوڈیٹ اور درست کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کا آغازکردیاہے ‘ پروگرام کے تحت ایسے تمام صارفین جن کے پاس کاریں‘موٹرسائیکل یا دیگرکسی قسم کی ٹرانسپورٹ موجودہے ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کا ریکارڈ درست کرنے کیلئے 31جنوری تک ان اقدامات سے استفادہ یقینی بنائیں تاکہ بعدازاں کسی مشکل یاپریشانی کا سامنانہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن قصورکے ذرائع نے بتایاکہ سیکرٹری ‘ڈائریکٹر جنرل ایکسائز پنجاب کی ہدایت پر دوماہ کے قلیل عرصہ میں شہریوں کی تمام پرانی ونئی گاڑیوں کاریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرکے یہ سہولت فراہم کرنے کا عزم کیاگیاہے جس کے تحت کوئی بھی شہری ٹول فری نمبرپر9966-08000پررابطہ کرکے اپنے زیراستعمال گاڑی‘کار‘موٹرسائیکل کی ملکیت‘ رجسٹریشن ‘ اداشدہ ٹوکن ٹیکسوں کی تفصیلات سے مکمل آگاہی حاصل کرسکے گا۔انہوں نے کہا کہ اگرکسی گاڑی کے مالک کوریکارڈمیں کوئی درستگی درکارہو تووہ اس ضمن میں اپنے ضلع کے ایکسائزاینڈٹیکسیشن آفس سے رابطہ کرسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں