�صور، ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری

اتوار 7 جنوری 2018 20:30

قصور۔7 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2018ء)ڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمد نے 8 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر عمران سعید کو ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن ،سب انسپکٹر وحید عارف کو گنڈاسنگھ والا سے ایس ایچ او بی ڈویژن ،انسپکٹر طاہر حسین تارڑ کو ایس ایچ او تھانہ گنڈاسنگھ والا ،محمد افضل ڈوگر کو تھانہ مصطفی آباد سے ایس ایچ او کھڈیاں ،محمد اکرم کو اے ڈویژن سے ایس ایچ او مصطفی آباد، محمد اشرف کو بی ڈویژن قصور سے تھانہ سٹی چونیاں ،سب انسپکٹر سید ثقلین بخاری کو ایس ایچ او تھانہ سٹی پھولنگر ،محمد ایوب گجر کو تھانہ کھڈیاں سے ایس ایچ او صدر پھولنگر اور سب انسپکٹر رانا مختار کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ چھانگا مانگا تعینات کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں