اراضی کے تنازعہ پر مخالفین نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا

اتوار 7 جنوری 2018 20:30

قصور۔7 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2018ء) قصورکے نواحی سرحدی گائوں نجابت میں اراضی کے تنازعہ پر مخالفین نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقتول محمد اقبال اور ملزمان بابر علی اور صابر علی کے مابین زمین کا تنازعہ چلا آ رہا تھا ، گز شتہ روز با بر علی اور صابر علی وغیرہ نے فائرنگ کرکے محمد اقبال کو شدید زخمی کر دیا جسے لاہور ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اورہسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں