موٹرسائیکل اور ٹریکٹر کی ٹکر سے بیوی جاں بحق ، خاوند زخمی

اتوار 7 جنوری 2018 20:31

قصور۔7 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2018ء) قصور‘دیپالور روڈ بہادر پورہ کے قریب موٹرسائیکل اور ٹریکٹر کی ٹکر سے بیوی جاں بحق جبکہ خاوند زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق بھسر پور قصور کا رہائشی مشتاق احمد اپنی بیوی صفیہ بی بی کے ساتھ موٹرسائیکل پر کھڈیا ں خاص سے واپس قصور آرہا تھا کہ بہادر پورہ کے قریب سامنے سے آنیوالے ٹریکٹر ٹالی سے ٹکرا گیا جس سے صفیہ بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ مشتاق احمد شدید زخمی ہو گیا جسے علاج کے لئے قصور ڈسٹر کٹ ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں