ضلع قصور گزشتہ کئی سالوں سے پولیوفری ہے، ڈپٹی کمشنر

پیر 8 جنوری 2018 11:12

قصور۔8 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء)ڈپٹی کمشنرقصور سائر عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیوفری بنانے کیلئے ہر شخص ‘ہرادارے اورخصوصاً والدین کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے تاکہ بچے اس مہلک مرض سے محفوظ رہ سکیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے آفس میں ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ضلع قصور گزشتہ کئی سالوں سے پولیوفری ہے اور اس معیارکو برقراررکھنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اسی جوش و جذبہ سے ان کاوشوں کو جاری رکھیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ضلع قصور میں تین روزہ پولیو مہم 15جنوری سے 17جنوری 2018ء سے آغازہورہاہے‘ اس مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ28ہزار 122بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے مجموعی طور پر 1386ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں