قصورڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

منگل 9 جنوری 2018 12:00

قصور۔9 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2018ء) رکن قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوا، اجلاس میں رکن قومی اسمبلی چوہدری سلمان حنیف ‘چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں ‘ وائس چیئر مین ضلع کونسل ملک اعجاز احمد خاں ‘ڈپٹی کمشنر قصور سائر ہ عمر ‘ڈی پی او ذوالفقار احمد ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منصور علی خاں ‘ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و سیکرٹری ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی سید نوید اقبال ‘حاجی صفدر انصاری ‘شیخ سعد وسیم ‘چوہدری احمد محمود اوردیگر نے شرکت کی ، اجلاس کو ضلع بھر میں سیکورٹی اور مختلف ترقیاتی منصوبوں اور محکموں کی کارکردگی بارے بریفنگ دی گئی،ڈی پی او قصور ذوالفقار احمد نے میں بتایا کہ رواں سال کے دوران جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور انشاء اللہ بہت جلد بہترین حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے ضلع قصور سے جرائم کا مکمل خاتمہ کر دیا جائیگا، اراکین اسمبلی نے جرائم کی روک تھام کیلئے محکمہ پولیس کی جانب سے کئے گئے اقدامات اور ڈی پی او کی پالیسیوں کو سراہا اور کہا کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلا تفریق سخت ایکشن لیا جائے اور ضلع میںامن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جائے ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سید نوید اقبال نے ضلع بھر میں جاری تمام ترقیاتی سکیموں بارے بریفنگ دی اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر قصور خود اور دیگر متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر ان سکیموں کا دورہ کر کے کوالٹی اور رفتار کا جائزہ لے رہے ہیں جس کی وجہ سے رواں سال کی تمام سکیمیں بروقت مکمل ہونگی ، اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں نے کہا کہ زیر تعمیر ترقیاتی سکیموں میں بہترین میٹریل کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تا کہ عوام الناس کو بہترین سہولیات میسر آسکیں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں