وزن کنٹرول کرنے میں زیتون کا تیل موثر ہے،طبی ماہرین

منگل 9 جنوری 2018 12:00

قصور۔9 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2018ء) ذیابیطس کے مریضوںکے خون سے شوگر کی مقدارکم کرنے اور وزن کو کنٹرول کرنے میں زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے، کم نشاستے والی غذائیں اورلحمیات کی زیادتی کے اثرات بھی اس سے کنٹرول کئے جاسکتے ہیں‘ان خیالات کا اظہارقصورکے معروف حکیم میاں لیاقت احمدعلی نے کیا،انہوں نے بتایا کہ خون میں شوگرکی مقدارکم کرنے کیلئے اپنے طرز زندگی میں تبدیلی لاتے ہوئے وزن کم کرنے کی کوشش کرنی چاہئیے‘پاکستان میں اسوقت 7ملین افرادذیابیطس کا شکارہیں اگریہ تعداد اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو 2030ء تک پاکستان ذیابیطس کے مرض کے حساب سے چوتھا بڑاملک ہوگا اور یہاں ذیابیطس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 38لاکھ تک جاپہنچے گی،انہوں نے بتایا کہ ذیابیطس میں مبتلاء لوگ‘روزانہ صبح شام پیدل واک کریں ،ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ادویات سے اہم روزانہ سیرکرنا بہترہے،انہوں نے بتایا کہ روزمرہ کھانوں میں دارچینی کا زیادہ استعمال ذیابیطس کے مرض کوکم کرنے کیساتھ جسم میں موجوداضافی چربی ختم کرکے موٹاپا کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں